ممبئی/1جولائی(ایجنسی) مہاراشٹرا کی دارلحکومت ممبئی میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش نے لوگوں کو بے حال کردیا ہے- جبکہ کئی علاقوں میں تو بارش کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں- بارش اور پانی سے بے حال ممبئی میں بی ایم سی نے پورے شہر میں 180 مقامات کی پہنچان کی ہے جہاں پر پانی بھرسکتا ہے-
حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ لوگوں کو گاڑیوں کو دھکا دینا پڑ رہا ہے ، جس کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار بھی کافی سست ہوگئی ہے ۔ وہیں آنے جانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ممبئی کے دادر ایسٹ میں پیر کی صبح ہوئی بھاری باش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ کنگس جارج سرکل میں پانی بھرنے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔